ماں نے 16 ماہ کی بچی کو بھوکا پیاسا مار ڈالا
پورٹو ریکو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کرسٹل کینڈیلاریو نامی خاتون نے اپنے ایڈونچر اور 10 دن کی چھٹی گزارنے کے لیے اپنی صرف 16 ماہ کی بیٹی کو تنہا گھر پر چھوڑ دیا۔
واشنگٹن: اپنی چھٹیاں منانے کے لیے ماں بچی کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر نکلی گئی، اس کی لاپرائی کے باعث بچی جاں بحق ہوگئی۔
امریکی ریاست پورٹو ریکو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کرسٹل کینڈیلاریو نامی خاتون نے اپنے ایڈونچر اور 10 دن کی چھٹی گزارنے کے لیے اپنی صرف 16 ماہ کی بیٹی کو تنہا گھر پر چھوڑ دیا۔
پڑوسی کے دروازے پر لگے رنگ ڈور کیمرے میں کینڈیلاریو کو شہر سے باہر جانے کے لیے سوٹ کیس کو ایک کار میں لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران روتے ہوئے بچے کی مدھم آوازیں بھی آرہی ہیں۔
اپنے سفر کے آغاز کے بعد سے ہی مذکورہ خاتون نے اپنی مہم جوئی کے بارے میں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کردی تھیں۔
کرسٹل کینڈیلاریو اپنی 10 دن کی چھٹیوں پر جاتے ہوئے اپنے 16 ماہ کی بچی جیلین کو کھیلنے کے لیے ایک پیک این پلے پین فراہم کیا جبکہ اسے دودھ کی دو بوتلوں اور کچھ کریکرز کے ساتھ گھر میں تنہا چھوڑ دیا۔
اس دوران ماں کی انتہائی غفلت کا شکار بچی بھوک اور پانی کی کمی سے جاں بحق ہوگئی، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔