پنسلوینیا کے چرچ میں پادری کی زندگی کا دہشت ناک لمحہ (ویڈیو)
یہ دہشت ناک واقعہ امریکی ریاست پنسلوینیا کے علاقے نارتھ بریڈاک کے گرجا گھر میں اتوار کی سروس کے دوران پیش آیا، اچانک ایک شخص نے اٹھ کر گلین جرمنی نامی پادری پر پستول تان لی۔
واشنگٹن: خاتون نے اپنی دوست کے لیے لڑکا تلاش کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا ۔پنسلوینیا کے ایک چرچ میں سروس کے دوران پادری کو اس وقت اچانک اپنی زندگی کے ایک دہشت ناک لمحے کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک شخص نے اٹھ کر ان پر پستول تان لی۔
یہ دہشت ناک واقعہ امریکی ریاست پنسلوینیا کے علاقے نارتھ بریڈاک کے گرجا گھر میں اتوار کی سروس کے دوران پیش آیا، اچانک ایک شخص نے اٹھ کر گلین جرمنی نامی پادری پر پستول تان لی۔
رپورٹس کے مطابق مسلح شخص نے ٹریگر دبایا، وہ پادری کو مارنا چاہتا تھا لیکن خوش قسمتی سے گولی نہیں چل سکی، پستول جام ہو جانے کی وجہ سے وہاں پر موجود ایک شخص کو موقع مل گیا اور اس نے دوڑ کر حملہ آور کو پیچھے سے پکڑ کر بے بس کر دیا۔
واقعے کی ویڈیو گرجا گھر میں لگے کیمرے میں ریکارڈ ہوئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس کی شناخت 26 سالہ برنارڈ بلیٹ کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے اس کے بارے میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پادری گلین جرمنی کا کہنا تھا کہ ملزم دماغی بیماری میں مبتلا لگ رہا تھا، اس نے بتایا کہ میں نے آوازیں سنیں کہ جاؤ اور پادری کو گولی مار دو۔