شمال مشرق

او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے والی فلموں میں فحاشی پیش کی جا رہی ہے: ہیما مالنی

چھتیس گڑھ میں قدرتی خوبصورتی ہے، پانی کے اچھے آبشار ہیں اور نکسل مسئلہ بھی اب کم ہو رہا ہے۔ہیما نے کہا کہ ویشنو دیو سائی بھی ریاست میں اچھا کام کر رہے ہیں۔ خاص طور پر بستر خطہ میں قبائلیوں کی ترقی کے لیے اچھا کام کیا جا رہا ہے۔

رائے گڑھ: بھارتیہ جنتا پارٹی کی متھرا سے رکن پارلیمنٹ اور ڈریم گرل کے نام سے مشہور فلم اداکارہ ہیما مالنی نے الزام لگایا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے والی فلموں میں فحاشی پیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
ہیمامالینی کے خلاف ناشائستہ تبصرہ
400 نشستیں ملنے پر کاشی اور متھرا میں عالیشان مندر بنائیں گے: گری راج سنگھ
ملیکارجن کھرگے نے انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ

ہیما مالنی نے یہ بات ہفتہ کو رائے گڑھ میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔ وہ چکردھر فیسٹیول میں بھرتناٹیم میں ڈانس ڈرامہ پیش کرنے کے لیے رائے گڑھ پہنچی ہیں۔اس کے ساتھ فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آنے والی فلموں میں فحاشی پیش کی جارہی ہے۔

اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی ویشنو دیو سائی حکومت کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں ترقی نظر آنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں ‘ڈبل انجن’ کی حکومت ہے۔ مودی جی چھتیس گڑھ کی ترقی کے لیے بھی کافی فنڈ فراہم کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چھتیس گڑھ میں ترقی نظر آرہی ہے۔

چھتیس گڑھ میں قدرتی خوبصورتی ہے، پانی کے اچھے آبشار ہیں اور نکسل مسئلہ بھی اب کم ہو رہا ہے۔ہیما نے کہا کہ مسٹر ویشنو دیو سائی بھی ریاست میں اچھا کام کر رہے ہیں۔ خاص طور پر بستر خطہ میں قبائلیوں کی ترقی کے لیے اچھا کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے رقص سے آغاز کیا۔ اسی وجہ سے انہوں نے فلموں میں بھی آنا ہوا اور اب وہ سیاست میں آ کر عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی ڈانس کا شوق تھا۔ ڈانس کے ذریعے فلموں میں کافی شہرت حاصل کی۔

میں نے فلموں سے سیاست میں ایم پی بننے تک کا سفر طے کیا ہے اب میں متھرا کی ایم پی ہوں۔ متھرا کی ترقی بہتر ہو کاریڈور بنے، اصل شہر کو زیادہ ڈسٹرب کیے بغیر ہمہ جہت ترقی پر توجہ ہے۔ نریندر مودی جی کی قیادت میں ملک میں بہتر ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔