تلنگانہ

مسٹر تلنگانہ محمد سہیل کی سدی پیٹ کے قریب سڑک حادثہ میں موت

ایک المناک واقعہ میں سدی پیٹ کے معروف باڈی بلڈنگ چمپئن اور مسٹر تلنگانہ کے فاتح 23 سالہ محمد سہیل ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ وہ سدی پیٹ کے ہی رہنے والے تھے۔

سدی پیٹ: ایک المناک واقعہ میں سدی پیٹ کے معروف باڈی بلڈنگ چمپئن اور مسٹر تلنگانہ کے فاتح 23 سالہ محمد سہیل ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ وہ سدی پیٹ کے ہی رہنے والے تھے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
سدی پیٹ میں 100 بندر مردہ پائے گئے
جنتادل (یو) رکن اسمبلی نے ایک شخص کو تھپڑ مارا (ویڈیو)
نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے چیتا ہلاک
وزیر برقی کرشماتی طورپر محفوظ

محمد سہیل اور ان کے دوست 23 سالہ محمد قدیر 29 جون کو اپنی بائیک پر سدی پیٹ سے میروڈوڈی کی طرف جارہے تھے۔

تلنگانہ ٹوڈے میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق سہیل موٹر سائیکل چلا رہے تھے کہ اچانک کنٹرول کھو بیٹھے اور میروڈوڈی کے قریب اسکراپ لے جانے والے ایک آٹو رکشا کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں سہیل اور قدیر دونوں شدید زخمی ہو گئے۔

دونوں کو حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج چہارشنبہ کو علاج کے دوران محمد سہیل کی موت ہوگئی۔

محمد سہیل نے اپنے مختصر کیریئر میں کئی ضلعی، ریاستی سطح اور جنوبی ہند سطح کی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ جیتی تھی۔

انہوں نے مسٹر تلنگانہ چمپئن شپ بھی جیتی تھی۔ ان کے دوست آفریدی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت چھوٹی عمر میں ایک اچھے دوست کو کھو دیا۔ سہیل کا باڈی بلڈنگ میں شاندار مستقبل تھا۔

میروڈوڈی پولیس نے جس نے ایک مقدمہ درج کیا، کہا کہ حادثہ کی وجہ تیز رفتاری تھی۔

a3w
a3w