شمالی بھارت

مفتی سلمان ازہری کو دوسرے مقدمہ میں ضمانت، تیسرے مقدمہ میں گرفتاری؟

ضمانت ملنے کے بعد مولانا ازہری کو راجکوٹ سنٹرل جیل لے جایا گیا جہاں سے ارویلی پولیس ان کے خلاف درج تیسرے نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں اپنی تحویل میں لے گی۔

احمدآباد: گجرات کی کچ ضلع عدالت نے نفرت انگیز تقریر کیس میں مفتی سلمان ازہری کو ضمانت دے دی۔ ضمانت ملنے کے بعد مولانا ازہری کو راجکوٹ سنٹرل جیل لے جایا گیا جہاں سے ارویلی پولیس ان کے خلاف درج تیسرے نفرت انگیز تقریر کے مقدمے میں اپنی تحویل میں لے گی۔

متعلقہ خبریں
بہار راج بھون میں ای وی ایم ہیکرس کے ’قیام‘ کی ایس آئی ٹی تحقیقات
مجلس کو ختم کرنے کا الزام: اکبر الدین اویسی
فرقہ پرستوں کے عزائم کے خلاف قومی لائحہ عمل کی ضرورت: یونائیٹڈ مسلم فورم
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
فلائٹ میں بدتمیزی کرنے پر مسافرکے خلاف کیس درج

مبلغ اسلام مولانا ازہری کے خلاف گجرات میں درج دوسری ایف آئی آر جسے ضلع کچ میں درج کیا گیا تھا میں مولانا کی ضمانت منظور ہوگئی۔

قبل ازیں 7فروری کو جوناگڑھ کی عدالت نے مولانا کو ضمانت دے دی تھی۔ اطلاعات کے مطابق بھچاؤ جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس (جے ایم ایف سی) وائی شرما کی عدالت نے مولانا ازہری کی ضمانت منظور کرلی۔

پولیس نے ضمانت ملنے کے بعد مولانا زہری کو راجکوٹ سنٹرل جیل منتقل کردیا، جہاں سے اب ارولی پولیس انہیں اپنی ریمانڈ میں لے گی کیونکہ گجرات کے موڈاساپولیس اسٹیشن میں مولانا ازہری کے خلاف تیسری ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

a3w
a3w