محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
محمد عامر بطور اوورسیز پلیئر اگلے سیزن کے پہلے ہاف کے لیے دستیاب ہوں گے وہ وائٹالٹی بلاسٹ کے گروپ اسٹیج کے تمام میچز کھیلیں گے۔
لاہور: پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے معاہدہ کرلیا، فاسٹ بولر اگلے سال کے سیزن کیلیے دستیاب ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق اٹھارہ فرسٹ کلاس کاؤنٹی کلبوں میں سے ایک ڈربی شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے محمد عامر کے ساتھ 2024 کے سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔
محمد عامر بطور اوورسیز پلیئر اگلے سیزن کے پہلے ہاف کے لیے دستیاب ہوں گے وہ وائٹالٹی بلاسٹ کے گروپ اسٹیج کے تمام میچز کھیلیں گے۔
اس حوالے سے کرکٹ ہیڈ ڈربی شائر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ محمد عامر دنیا کے بہترین باؤلر میں سے ایک ہیں مجھے خوشی ہے کہ ڈربی شائر میں ان کی واپسی ہوئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر ہماری ریڈ بال اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تمام باولرز کی رہنمائی کریں گے۔ مجھے محمد عامر کی تمام خصوصیات کا بخوبی اندازہ ہے، امید ہے کہ ڈربی شائر کے تمام چاہنے والے محمد عامر کی سپورٹ کرینگے۔
یاد رہے کہ محمد عامر اس سے قبل ایسیکس اور گلوسٹر شائر کیلئے کھیل چکے ہیں، پاکستانی پیسر انگلینڈ کی شہریت ملنے پر دی ہینڈرڈ ایونٹ بھی ’لوکل‘ کے طور پر کھیل سکیں گے۔