کھیل

معین علی کی جگہ دوسرے ایشیز ٹسٹ میں جوش ٹنگ ٹیم میں شامل

ایجبسٹن میں سیریز کے افتتاحی میچ میں دو وکٹوں کی قریبی شکست کے دوران انگلینڈ کے اسپنر معین کی دائیں انگلی کا چھالا پھٹ گیا تھا۔

لندن: تیز گیند باز جوش ٹنگ کو معین علی کی جگہ لارڈز میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایشز ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے منگل کویہ اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں
معین علی دوبارہ ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوش
کوہلی، انگلینڈ کے خلاف پہلے 2 ٹسٹ میاچس سے دستبردار
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
معین علی کا ٹسٹ کرکٹ میں واپسی پر غور
100 ٹن سونا لانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا: چدمبرم

ایجبسٹن میں سیریز کے افتتاحی میچ میں دو وکٹوں کی قریبی شکست کے دوران انگلینڈ کے اسپنر معین کی دائیں انگلی کا چھالا پھٹ گیا تھا۔

بدھ سے شروع ہونے والے مقابلے کے لیے ووسٹر شائر کے 25 سالہ تیزگیندباز ٹنگ کو مارک ووڈ کی تیز رفتار پر ترجیح دی گئی ہے۔ تیزگیندبازکرس ووکس اور لیگ اسپنر ریحان احمد کو بھی ٹنگ کے آگے نظر انداز کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹنگ نے رواں ماہ کے شروع میں آئرلینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔

دوسرے ایشز ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ الیون: بین ڈکیٹ،جیک کرولی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین اسٹوکس (کپتان)، جونی بیرسٹو (وکٹ)، اسٹورٹ براڈ، اولی رابنسن، جوش ٹنگ، جیمز اینڈرسن ہیں۔

a3w
a3w