کھیل

محمد سمیع کو سی اے بی کی جانب سے اعزاز سے نوازاگیا

کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) نے ہفتہ کو اپنے سالانہ ایوارڈز کی تقریب منعقد کی۔ پروگرام میں ہندوستان کے اسٹار فاسٹ بولر محمد سمیع کو اعزاز سے نوازا گیا۔

کولکتہ: کرکٹ اسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) نے ہفتہ کو اپنے سالانہ ایوارڈز کی تقریب منعقد کی۔ پروگرام میں ہندوستان کے اسٹار فاسٹ بولر محمد سمیع کو اعزاز سے نوازا گیا۔ محمد سمیع نے ونڈے ورلڈکپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
فاسٹ بولر محمد سمیع دوبارہ زخمی ہوگئے

پروگرام کے دوران محمد سمیع نے بنگال ٹیم میں واپسی کی خواہش کا اظہار کیا۔ محمد سمیع طویل عرصے سے کرکٹ سے دور ہیں۔ ایسے میں وہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں خود کو ثابت کرنا چاہتے ہیں اور ٹیم انڈیا میں دوبارہ جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

سمیع نے کہاکہ میں یقینی طورپر آئندہ سیزن میں بنگال کیلئے کھیلنا چاہتا ہوں۔ میں رانجی میں بنگال کیلئے دو سے تین میچ کھیلنے کا منتظر ہوں۔ اس سے مجھے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ میں این سی اے میں کھیلنے کا منتظر ہوں۔

میں تربیت کررہا ہوں اور جب بھی میں 100 فیصد فٹ ہوجاؤں گا تو کھیلنا چاہتا ہوں۔ بنگال کرکٹ اسوسی ایشن کے صدر سنیہاشیش گنگولی نے اسٹیج پر سمیع کو شال سے اڑھائی اور گلدستے سے نوازا۔ جب یہ سب ہورہا تھا تو اسٹیج پر ہی نصب بڑی اسکرین پر سمیع کے نام کے حوالے سے ایک چونکا دینے والی غلطی نظر آئی۔

اب جس ستارے کو عزت دی جارہی ہے اس کا نام اگر غلط ہو جائے تو یہ کسی توہین سے کم نہیں۔ سمیع نے اس بارے میں نہ تو کھل کر کچھ کہا اور نہ ہی کچھ لکھا لیکن سوشل میڈیا پر سی اے بی کو اس غلطی پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔