کھیل

محمدسراج نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑدیا!

محمد سراج آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹسٹ میں بولنگ کررہے تھے تو ان کی ایک گیند پر لگنے والے اسپیڈومیٹر نے 181.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار دکھائی۔ تاہم بعد میں بتایا گیاکہ اسپیڈو میٹر میں کچھ خرابی تھی جس کی وجہ سے اسپیڈ کا غلط شمار ہوا۔

اڈیلیڈ: بارڈر۔ گاوسکر ٹرافی 2024 میں ایڈیلیڈ ٹسٹ میچ کا پہلا دن ہندوستانی ٹیم کیلئے مایوس کن رہا۔ ٹیم انڈیا صرف 180 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، پھر میزبان آسٹریلیا نے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے نقصان پر 86 رنز بناکر میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
شبھمان گل نے جنوری کا پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ جیت لیا
بعض اوقات محمد سراج کو کنٹرول کرنا مشکل ہوتاہے :روہت

 اس دوران محمد سراج ایک عجیب و غریب وجہ سے سرخیوں میں آئے کیونکہ اسی میچ میں انہوں نے شعیب اختر کا کرکٹ کی دنیا کی تیز ترین گیند کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین گیند پھینکنے کا ریکارڈ پاکستان کے شعیب اختر کے نام ہے جنہوں نے 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی۔

 لیکن جب محمد سراج آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹسٹ میں بولنگ کررہے تھے تو ان کی ایک گیند پر لگنے والے اسپیڈومیٹر نے 181.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار دکھائی۔ تاہم بعد میں بتایا گیاکہ اسپیڈو میٹر میں کچھ خرابی تھی جس کی وجہ سے اسپیڈ کا غلط شمار ہوا۔

اس سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے 161.3 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔  یہ وہی اوور تھا جس میں سراج جب گیند پھینکنے ہی والے تھے تو مارنس لبوشین وہاں سے چلے گئے۔

سامنے ایک پرستار ناشتہ لیے کھڑا تھا جس کی وجہ سے لبوشین کی توجہ ہٹ گئی لیکن سراج ان کے جانے کے بعد غصے میں ضرور نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے لبوشین سے کچھ ایسے الفاظ بھی کہے جس سے میدان کا ماحول گرم ہوگیا۔

 واضح رہے کہ سراج کو اس سال تلنگانہ حکومت نے ڈی ایس پی کے عہدہ پر تعینات کیا تھا۔ ٹسٹ میچ کی بات کریں تو پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا بہت اچھی پوزیشن میں ہے۔ ٹیم انڈیا صرف 180 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔