کھیل

محمد یوسف پاکستانی انڈر-19 ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان کی تاریخ میں بہترین بلے بازوں میں سے ایک محمد یوسف نے 1998 سے 2010 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار 530 اور ایک روزہ کیریئر میں 9 ہزار 720 رنز بنائے۔

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق مایہ ناز بلے باز محمد یوسف انڈر-19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔ پی سی بی سے جاری بیان کے مطابق محمد یوسف کا پہلا بحیثیت انڈر-19 کوچ پہلا کام ہے 8 سے 17 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں شیڈول انڈر-19 ایشیا کپ ہے۔

متعلقہ خبریں
محمد یوسف نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا
نجم سیٹھی چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شپ کی دوڑ سے باہر
وجئے شانتی، انتخابی مہم ومنصوبہ بندی کمیٹی، کی چیف کوآرڈینٹر مقرر
سری لنکا دورہ کیلئے پاکستان کی ٹسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی
پی سی بی چیرمین کا جئے شاہ کو انتباہ

قومی انڈر-19 ٹیم ایشیا کپ کے بعد اگلے برس 13 جنوری سے 4 فروری تک سری لنکا میں ہونے والے آئی سی سی انڈر-19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ محمد یوسف نے اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔

پاکستان کی تاریخ میں بہترین بلے بازوں میں سے ایک محمد یوسف نے 1998 سے 2010 کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں 7 ہزار 530 اور ایک روزہ کیریئر میں 9 ہزار 720 رنز بنائے۔