امریکہ و کینیڈا

امریکہ، اسرائیل اور حماس 5 روزہ جنگ بندی کے معاہدہ کے قریب: رپورٹ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھ صفحات پر مشتمل اس معاہدے کے مسودے کے مطابق فریقین کی جانب سے کم از کم پانچ دنوں کے لیے تمام جنگی کارروائیوں کو روکنے اور 50 یا اس سے زیادہ یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھی گئی ہے۔

واشنگٹن: امریکہ، اسرائیل اور حماس یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے غزہ کی پٹی میں پانچ دنوں کے لیے لڑائی روکنے کے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے اتوار کے روز ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

متعلقہ خبریں
محمد عامر کا معروف انگلش کاؤنٹی کلب سے معاہدہ
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا
رفح پر حملہ ٹالنے 33یرغمالی رہا کرنا ہوگا: اسرائیل
اسرائیل اور حماس کی لڑائی میں امریکہ کا فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں: کملا ہیرس
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھ صفحات پر مشتمل اس معاہدے کے مسودے کے مطابق فریقین کی جانب سے کم از کم پانچ دنوں کے لیے تمام جنگی کارروائیوں کو روکنے اور 50 یا اس سے زیادہ یرغمالیوں کی رہائی کی شرط رکھی گئی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں یرغمالیوں کی رہائی شروع ہوسکتی ہے۔ جنگ بندی کو فضاء سے مانیٹر کیا جائے گا۔

اخبار نے عرب اور دیگر سفارت کاروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ معاہدے کا خاکہ دوحہ میں اسرائیل، امریکہ اور حماس کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والی بات چیت کے دوران تیار کیا گیا تھا۔ یہ معاہدہ بالواسطہ طور پر قطری ثالثوں کے ذریعہ کیا گیا تھا۔ تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا اسرائیل غزہ کی پٹی میں اپنی جارحیت کو عارضی طور پر روکنے پر راضی ہو گا۔

a3w
a3w