شمالی بھارت

مختار انصاری کو قتل کیس میں 10 سال قید کی سزا

مافیا مختار انصاری کو 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ اداکرنا ہوگا، جب کہ دوسرے مجرم سونو یادو کو 5 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

غازی پور: اتر پردیش کے غازی پور ضلع کے رہنے والے باہوبلی لیڈر سابق ایم ایل اے مختار انصاری کو گینگسٹر کیس میں جمعہ کو ایڈیشنل سیشن جج کورٹ نمبر 3 ایم پی/ایم ایل اے کورٹ اروند کمار مشرا کی عدالت نے سزا سنائی۔

متعلقہ خبریں
اداکارہ و سابق ایم ایل اے جیہ سدھا بی جے پی میں شامل
گینگسٹر نعیم کی ڈائری کہاں ہے: ہنمنت راؤ
عباس انصاری والدکی فاتحہ میں شرکت کے خواہاں
ایس پی قائد اعظم خان اور ان کے فرزند اقدام قتل کیس میں بری
فائرنگ کیس: لارنس بشنوئی کے چھوٹے بھائی انمول بشنوئی کے خلاف لک آوٹ سرکیولر

مافیا مختار انصاری کو 10 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ اداکرنا ہوگا، جب کہ دوسرے مجرم سونو یادو کو 5 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

ملزم مختار انصاری اور اس کے شاگرد سونو یادو کو جمعرات کے روز گینگسٹر کیس میں مجرم قرار دیا گیاتھا۔ اس دوران مختار باندہ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوا جب کہ سونو یادو عدالت میں موجود تھا۔

2009 میں کرنڈا تھانہ کے صبوا کے رہنے والے کپل دیو سنگھ کے قتل اور محمد آباد کے امیر حسن کے قتل کی کوشش کے معاملے کو بنیاد بناکر مختار انصاری اور سونو یادو کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کرنڈا تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس کیس کی سماعت کافی دنوں سے چل رہی تھی۔ 7 اکتوبر کو مختار انصاری کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اور سونو یادو کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے بعد بحث کے لیے 11 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی لیکن سماعت نہ ہو سکی۔ 17 اکتوبر کو استغاثہ کی جانب سے اسسٹنٹ گورنمنٹ ایڈوکیٹ نیرج سریواستو، مختار انصاری اور سونو یادو کے وکلاء نے اپنے دلائل پیش کیے تھے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنانے کی تاریخ مقرر کی تھی۔ عدالت نے جمعرات 26 اکتوبر کو فیصلہ سناتے ہوئے مختار انصاری اور سونو یادو کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت مجرم پایا۔ ساتھ ہی سزا کے نقطہ پرسماعت اور سزا کے تعین کے لئے 27 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

a3w
a3w