مہاراشٹرا

ممبئی: فلک بوس عمارت میں آتشزدگی ،80،سالہ خاتون متاثر،9،افراد بچائے گئے

اہلکار نے بتایا کہ تقریباً ڈھائی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

ممبئی: ممبئی کے شمال مغربی مضافاتی متمول علاقے باندرہ میں واقع ایک 15 منزلہ عمارت کے ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگ گئی۔

متعلقہ خبریں
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم

اس واقعے کے بعد ایک 80 سالہ خاتون احاطے میں بے ہوش پائی گئی اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جبکہ فائر عمے نے سیڑھیوں کا استعمال کرتے ہوئے نو افراد کو عمارت سے محفوظ باہر نکال لیا ہے۔

ایک شہری عہدیدار نے بتایا کہ باندرہ (مغربی) میں واقع فارچون انکلیو عمارت کی چھٹی منزل پر واقع فلیٹ میں رات دیر گئے تقریباً 1 بجے آگ لگ گئی ۔

اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں اور دیگر آگ بجھانے والی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔

اہلکار نے بتایا کہ تقریباً ڈھائی گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

ایک معمر خاتون، جس کی شناخت سیرہ اپرانی (80) کے نام سے ہوئی ہے، عمارت کی آٹھویں منزل پر بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی۔

ایک اور شہری اہلکار نے بتایا کہ اسے علاج کے لیے قریبی بھابھا اسپتال لے جایا گیا اور اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا۔