دہلی

اپوزیشن کو وزیراعظم مودی کا مشورہ

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عوام نے منفی سوچ کو مسترد کردیا‘ وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے دن اپوزیشن سے کہا کہ وہ اسمبلی الیکشن میں ہار کی بوکھلاہٹ پارلیمنٹ کے اندر ظاہر نہ کریں۔

نئی دہلی: اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ عوام نے منفی سوچ کو مسترد کردیا‘ وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے دن اپوزیشن سے کہا کہ وہ اسمبلی الیکشن میں ہار کی بوکھلاہٹ پارلیمنٹ کے اندر ظاہر نہ کریں۔

متعلقہ خبریں
شیوسینا قائد آدتیہ ٹھاکرے کی چیف منسٹر دہلی سے ملاقات
ملک کی جمہوری نوعیت کو بڑھانے کے لئے سخت محنت کرنے کی ضرورت : نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات
ایکس پر مودی کے ریکارڈ 10 کروڑ فالوورز
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)
انتخابی مہم میں مودی نے 421 مرتبہ مندر۔مسجد کا ذکر کیا : کھرگے (ویڈیو)

وہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھے۔ اس سے اس کے تعلق سے عوام کی رائے میں تبدیلی آسکتی ہے۔

وہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ بلڈنگ کے باہر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس اپوزیشن کے لئے بہترین موقع ہے۔

شکست پر مایوسی یا بوکھلاہٹ ظاہر کرنے کے بجائے اپوزیشن کو سبق سیکھنا چاہئے۔ مثبت سوچ کے ساتھ اپوزیشن آگے بڑھے گی تو اس کے لئے نیا باب کھلے گا۔

a3w
a3w