مہاراشٹرا

ممبئی | مسلمانوں کی شبیہہ خراب کرنے فاحشائیں برقعہ زیب تن کرتی ہیں: ابو عاصم اعظمی

مہاراشٹر میں ممبئی سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے یہاں ان ہوٹلوں اور لاجوں پر کارروائی کا مطالبہ ہے جو جسم فروشی کے کاروبار کا اڈہ بنے ہوئے ہیں۔

ممبئی: مہاراشٹر میں ممبئی سماج وادی پارٹی لیڈر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے یہاں ان ہوٹلوں اور لاجوں پر کارروائی کا مطالبہ ہے جو جسم فروشی کے کاروبار کا اڈہ بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
برقعہ پہن کر سرقہ کرنے والا ملزم گرفتار
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید

ممبئی کے جے امبے نگر جی ایم روڈ پر ایسے 13لاج ہیں جہاں گھنٹوں کی مناسبت سے جسم فروشی کاکاروبار عام ہے جس کے سبب علاقہ کے مکینوں اور باپردہ خواتین کا یہاں سے گزر مشکل ہو گیا ہے۔

فاحشہ خواتین جسم فروشی کا کاروبار برقعہ میں کرتی ہیں جس سے مسلمانوں کی شبیہہ خراب ہورہی ہے اور مسلمانوں کو بدنام کیا جارہا ہے۔ اس علاقہ اور سڑک سے عزت دارعوام کا گزر مشکل ہے اور یہی وجہ ہے کہ مسلم خواتین اور لڑکیوں کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی مکینوں کے وفد کے ہمراہ ابوعاصم اعظمی نے اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی سے ملاقات کرتے ہوئے اس مسئلہ پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ برقعہ کی آڑ میں جسم فروشی کے اس کاروبار سے مسلمانوں کو بدنام کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی خواتین کا گھر سے نکلنا مشکل ہو گیا ہے۔

اسپیشل کمشنر دیوین بھارتی نے ابو عاصم اعظمی اور وفد کو یقین دلایا کہ برقعہ کی آڑ میں جسم فروشی کا ریکیٹ چلانے والے ہوٹلوں اور لاجوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تمام تر ضروری اقدامات کا یقین دلایا۔

a3w
a3w