تلنگانہ

ریونت ریڈی اور اظہرالدین کی درگاہ حضرت نظام الدین ؒپر حاضری

صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی اورتلنگانہ کانگریس کے لیڈرو سابق کپتان محمد اظہرالدین نے دہلی کی درگاہ حضرت نظام الدینؒ پر حاضری دی۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ کانگریس ریونت ریڈی اورتلنگانہ کانگریس کے لیڈرو سابق کپتان محمد اظہرالدین نے دہلی کی درگاہ حضرت نظام الدینؒ پر حاضری دی۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
قرآن پاک قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شفاعت کرے گا: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
درگاہ نظام الدین کے قریب غیرمجاز تعمیرات روک دینے کی ہدایت
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز

انہوں نے درگاہ شریف پر چادرچڑھائی اور خصوصی دعا کی۔اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہاکہ ملک کی 5ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں کانگریس کی کامیابی کے ذریعہ سیکولر حکومت کے قیام سے تمام کی بھلائی،ترقی اورعوام کی بہبود کویقینی بنایاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ بہتر حکومت کے لئے دعا کی گئی۔انہوں نے کہاکہ درگاہ حضرت نظام الدینؒ میں جوبھی دعا مانگی جاتی ہے، قبول ہوتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ انتخابات میں پانچ ریاستوں میں کانگریس کی حکومت بنے گی۔یہ حکومتیں بہتر ہوں گی جو سب کو ساتھ لے کر چلیں گی۔

انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ کنیا کماری سے کشمیر تک 150دن میں 4000کلومیٹر راہل گاندھی نے پدیاترا کی۔گاندھی خاندان نے ملک کی کافی خدمت کی۔

اندراگاندھی، راجیو گاندھی ملک کو بچانے کیلئے شہید ہوئے۔ملک کی ترقی کیلئے راہل گاندھی آگے بھی کام کریں گے۔

انہوں نے اس یقین کااظہار کیاکہ ملک میں بھی کانگریس کی حکومت بنے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک کے ہندو اور مسلمان مل کر ہم آہنگی پیداکریں تاکہ مذہبی رواداری قائم ہو۔