حیدرآباد
کتے کاٹنے کے واقعات، احتیاطی اقدامات پر بلدیہ کی بیداری مہم
موسی پیٹ، گاجولارامارم اور سیری لنگم پلی علاقوں کے بلدی سرکلس میں طلبہ میں یہ بیداری پروگرام منعقد کئے گئے۔ان طلبہ میں پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور ان کوسڑکوں پر گھومنے والے آوارہ کتوں سے بچنے کے طریقوں کے بارے میں واقف کروایاگیا۔
حیدرآباد: گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن(جی ایچ ایم سی)نے شہر میں کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر عوام بالخصوص اسکولی طلبہ میں بیداری پیداکرنے اوراحتیاط کے اقدامات کئے ہیں۔
اسی کے حصہ کے طورپرشہر کے موسی پیٹ، گاجولارامارم اور سیری لنگم پلی علاقوں کے بلدی سرکلس میں طلبہ میں یہ بیداری پروگرام منعقد کئے گئے۔ان طلبہ میں پمفلٹس تقسیم کئے گئے اور ان کوسڑکوں پر گھومنے والے آوارہ کتوں سے بچنے کے طریقوں کے بارے میں واقف کروایاگیا۔
جی ایچ ایم سی، عوامی مقامات پر غلاظت اور جانوروں سے نکلنے والی اشیا کو پھینکنے والے گوشت کی دکانات کے مالکین کے خلاف کارروائی بھی کرے گی۔