حیدرآباد
بیوی کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے پر میونسپل کمشنر گرفتار
خاتون کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کو اس کا شوہر اور اس کے افراد خاندان مزید جہیز کیلئے ہراساں کررہے تھے۔
حیدرآباد: پولیس نے ریاست کے ایک میونسپل کمشنر کو گرفتار کرلیا۔ اس پر بیوی کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی۔ 7 فروری کو خاتون، اپنے مکان میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔
خاتون کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹی کو اس کا شوہر اور اس کے افراد خاندان مزید جہیز کیلئے ہراساں کررہے تھے۔ اس شکایت پر پولیس نے خاتون کے شوہر اور اس کے خاندان کے5 افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کردیا۔