شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

مسلم نوجوان کو مارپیٹ، نوراتری ایونٹ میں داخل ہونے کی کوشش کا الزام (ویڈیوز)

وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے ارکان نے یہاں نوراتری سے جڑے ایک ایونٹ میں ایک مسلم نوجوان کو مبینہ مارا پیٹا۔ واقعہ جمعہ کا ہے۔

کانپور(یوپی)(پی ٹی آئی) وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے ارکان نے یہاں نوراتری سے جڑے ایک ایونٹ میں ایک مسلم نوجوان کو مبینہ مارا پیٹا۔ واقعہ جمعہ کا ہے۔

متعلقہ خبریں
ہزاری باغ میں سنگباری 10 بجرنگ دل کارکن زخمی
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی
بدرالدین اجمل پر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کا الزام
20جنوری سے ایودھیا جانے پر پابندی
رام مندرٹرسٹ کے نام پر چندہ جمع کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: وی ایچ پی

لاجپت بھون (سوروپ نگر) میں خانگی گارڈس اور والنٹیرس‘ وزیٹرس کی شناخت کی جانچ کررہے تھے تاکہ غیرہندو اندر داخل نہ ہوں۔ سوشل میڈیا پر شیئر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کو اس کے مذہب کے بارے میں پوچھ کر ماراپیٹا جارہا ہے۔

موتی جھیل پولیس آؤٹ پوسٹ کے انچارج روی کمار نے نامعلوم نوجوان پر حملہ کے لئے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ ڈپٹی کمشنر پولیس(سنٹرل) دنیش ترپاٹھی نے ہفتہ کے دن یہ بات بتائی۔

انہوں نے کہا کہ مارپیٹ کرنے والی کی شناخت کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہیں بیان ریکارڈ کرنے کے لئے بلایا جائے گا۔

کہا جاتا ہے کہ وی ایچ پی کے ضلع سکریٹری (کانپور نارتھ)یوراج دیویدی نے گربا اور ڈانڈیا کے مقامات پر چیکنگ کی ہے تاکہ شہر میں نوراتری تہوار کے دوران دیگر مذاہب کے ماننے والے نہ آسکیں۔ وارننگ کے باوجود بعض نوجوان دیکھے گئے اور انہیں جبراً اندر داخلہ سے روکا گیا۔

a3w
a3w