امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں 4 دوستوں کی مسخ شدہ نعشیں برآمد

ایک ہفتے بعد ان کی مسخ شدہ نعشیں ایک دریا سے برآمد ہوئیں، پولیس کو قتل کے کچھ شواہد قریبی اسکریپ یارڈ سے ملے جہاں ناکارہ گاڑیاں توڑی جاتی ہیں۔ پولیس کو ایک مقتول کی اہلیہ کے فون ڈیٹا سے اسکریپ یارڈ کا پتہ چلا۔

واشنگٹن: امریکی ریاست اوکلاہوما میں 4 دوستوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئیں جس نے شہر میں سنسنی پھیلا دی، پولیس قاتل کو پکڑنے کی سر توڑ کوششیں کر رہی ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 بھائی اور ان کے 2 دوست گزشتہ ہفتے سے لاپتہ تھے، ان کی عمریں 29 سے 32 سال کے درمیان تھیں۔

ایک ہفتے بعد ان کی مسخ شدہ نعشیں ایک دریا سے برآمد ہوئیں، پولیس کو قتل کے کچھ شواہد قریبی اسکریپ یارڈ سے ملے جہاں ناکارہ گاڑیاں توڑی جاتی ہیں۔ پولیس کو ایک مقتول کی اہلیہ کے فون ڈیٹا سے اسکریپ یارڈ کا پتہ چلا۔

پولیس کے مطابق چاروں افراد کو گولی ماری گئی اور ان کی لاشوں کو مسخ کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسکریپ یارڈ کا مالک مقتولین کا دوست تھا اور وقوعے کے بعد سے وہ بھی غائب ہے، ممکنہ طور پر وہ خود کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرسکتا ہے۔

ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ واقعے کے روز چاروں، ایک دوست کے گھر سے بائیسائیکلوں پر سوار نکلے، ان کی گفتگو سے لگ رہا تھا جیسے وہ ممکنہ طور پر کہیں ڈکیتی کرنے جارہے ہیں۔چاروں مقتولین اس سے قبل بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے۔

پولیس مقتولین کی سائیکلیں ڈھونڈنے کی بھی کوشش کر رہی ہے، مشتبہ ملزم اسکریپ یارڈ کے مالک کی گاڑی بھی مل گئی جو یارڈ سے کچھ دور کھڑی تھی۔