حیدرآباد

سرکاری معاملات میں میرے بھائیوں کا کوئی دخل نہیں: ریونت ریڈی

ریونت ریڈی نے کہا کہ میرے رشتہ دار کئی سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ میرے سات بھائی ہیں۔ میرے بھائیوں کو حکومت میں ذمہ داریاں نہیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا میرے بھائیوں کو یہ کہہ کر گھر بیٹھ جانا چاہیے کیوں کہ میں چیف منسٹر بن گیا ہوں؟

 حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سرکاری معاملات، امور میں ان کے بھائیوں کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ ان کے بھائیوں کا حکومت میں کوئی عہدہ حاصل نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ
بائیو ڈیزائن سنٹر، تلنگانہ کے ساتھ شراکت داری کا خواہش مند
آنند مہندرا، اسکل یونیورسٹی کے چیرپرسن ہوں گے
تلنگانہ فرسٹ، چیف منسٹر کے دورہ پر کے ٹی آر کی نیک تمنائیں

میرا کوئی بھی بھائی پروٹوکول کا فائدہ نہیں اٹھا  رہا ہے، چیف منسٹر نے  بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر کے الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے بی آر ایس قائدین سے سوال کیا کہ اگر ان کے بھائی اپنے خرچ پر بیرون ملک جاتے ہیں تو انہیں کیوں پریشانی ہوتی ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ میرے رشتہ دار کئی سالوں سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ میرے سات بھائی ہیں۔ میرے بھائیوں کو حکومت میں ذمہ داریاں نہیں دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا میرے بھائیوں کو یہ کہہ کر گھر بیٹھ جانا چاہیے کیوں کہ میں چیف منسٹر بن گیا ہوں؟

ریونت ریڈی نے کہا جب میرے بھائی اپنے خرچ پر بیرون ملک جاتے ہیں تو اپوزیشن اس پر بھی سیاست کر رہا ہے۔ نئی دہلی میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران چیف منسٹر نے کہا کانگریس حکومت نے ایک بھی اسکیم نہیں روکی  ہے اور حکومت ہر مہینے کی پہلی تاریخ کو تمام سرکاری ملازمین کو تنخواہیں دے رہی ہے۔

 انہوں نے کہا سابق میں کے سی آر صرف ٹھیکیداروں کو رقم دیتے تھے۔ میں نے اپنی ترجیحات کے مطابق کسانوں کے قرض معافی اسکیم کو نافذ کیا۔ انہوں نے کہا ریاست سے راجیہ سبھا کے لیے کانگریس امیدوار ابھیشیک منو سنگھوی کا خیرمقدم ہے۔

انہوں نے کہا مجھے بی آر ایس کی اس تنقید کی پرواہ نہیں ہے کہ کانگریس، ریاست کی راجیہ سبھا کی سیٹیں دہلی والوں کو دے رہی ہے۔ بی آر ایس قائدین سے میرا سوال ہے کہ جب بھی انہیں آنکھ یا دانت میں تکلیف ہوتی ہے وہ  دہلی کیوں آتے ہیں؟ کیا حیدرآباد میں ڈاکٹرس نہیں ہیں؟

 کے سی آر نے نئی دہلی میں خصوصی نمائندہ کا عہدہ اور نئی دہلی میں میڈیا ایڈوائزر کا عہدہ کس کو دیا تھا؟ چیف منسٹر نے کہا کہ ٹی پی سی سی کے نئے صدر کا انتخاب کا معاملہ ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ ہمیں ہائی کمان کے فیصلہ کے مطابق آگے بڑھنا ہے۔

میں نے اپنی رائے ہائی کمان کو بہت پہلے بتا دی تھی۔ انہوں نے کہا کانگریس میں وی ہنمنت راؤ جیسا کوئی وفادار لیڈر نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے مزید نے کہا کہ ریاستیں وزیر اعظم کے ساتھ”بڑے بھائی“ کی طرح سلوک کرتی ہیں اور تلنگانہ نے اس کی ضروریات کی تکمیل کے لیے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کانگریس، ایس سی تحفظات کی درجہ بندی پر قائم ہے۔ تاہم، مرکز ایس سی تحفظات میں کریمی لیئر کے بارے میں واضح نظریہ کا حامل نہیں ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت نے ورنگل اعلامیہ کے مطابق قرض معافی کی اسکیم کو نافذ کیا ہے اور مستقبل میں تمام وعدوں کو پورا کرے گی۔

a3w
a3w