دہلی

آسمان پر پراسرار روشنیوں کا جلوہ، لوگوں میں حیرت و تشویش(ویڈیو وائرل)

ماہرین کے مطابق یہ چین کے سی جے ای ڈی-3 بی راکٹ کے ٹکڑے ہو سکتے ہیں جو زمین کے ماحول میں داخل ہوتے ہوئے جل کر اس طرح روشنی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ شہریوں نے اس پراسرار اور روشن منظر کو دیکھ کر حیرت اور تجسس کا اظہار کیا ہے۔

دہلی: دہلی کے آسمان میں غیر معمولی روشنیوں کے جھرمٹ نے شہریوں کو حیران کر دیا۔ آسمان میں روشن لکیروں اور چھوٹے چھوٹے روشنیوں کے جھرمٹ ایسے دکھائی دیے جیسے کسی فلکیاتی مظہر یا جلتی ہوئی اشیاء آسمان سے گزر رہی ہوں۔

 یہ روشنیوں کا منظر دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور گڑگاؤں کے علاقوں میں دیکھا گیا۔ رات کی شفٹ کے بعد گھر لوٹنے والے شہریوں نے آسمان میں یہ حیرت انگیز مناظر دیکھ کر اپنے موبائل فونز پر ریکارڈ کیے، اور یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ ابتدائی طور پر لوگوں نے یہ سوچا کہ یہ کوئی فلکیاتی شے ہے۔

 تاہم ماہرین کے مطابق یہ چین کے سی جے ای ڈی-3 بی راکٹ کے ٹکڑے ہو سکتے ہیں جو زمین کے ماحول میں داخل ہوتے ہوئے جل کر اس طرح روشنی کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ شہریوں نے اس پراسرار اور روشن منظر کو دیکھ کر حیرت اور تجسس کا اظہار کیا ہے۔