عرس جہانگیر پیراںؒ کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ، صلاح الدین نیرؔ،جلال عارف، قاضی فاروق ؔعارفی،سردار سلیم ؔ،طیبؔ پاشاہ نے سماں باندھ دیا
با کمال و متحرک شخصیت قاضی فاروق عارفی مددگار معتمد وقف بورڈ جو کہ کنوینر مشاعرہ تھے راست نگرانی میں بہترین انتظامات کے ذریعہ مشاعرہ گاہ و شہ نشین کو خوب صورتی سے سجایاگیا تھاجس پر سفید چادریں اور گاؤ تکیے مزیں تھے بعد عشاء اس محفل سعیدیعنی نعتیہ مشاعرہ کا آغاز قراء ت کلام پاک سے سے ہوا۔
حیدرآباد: اولیا ء اللہ نے فرائض کی ادائیگی اطاعت و فرمانبرداری کے ذریعہ ہی سے اللہ تعالیٰ کا قرب طلب کیااورحق بندگی و تبلیغ کے لئے وقف ہوگئے اللہ تعالی نے ان کی کارسازی کی ہے یقینا ان ہی کے ذریعہ اہل زمین سے بلائیں اور مصیبتیں دور ہوتی ہیں ان خیالات کا اظہار کررہے تھے جناب محمد منصور احمد صاحب جو مددگارمعتمد وقف بورڈ ہیں 16/ جنوری بروز جمعرات عرس جہانگیر پیراںؒ کے موقع پر منعقدہ نعتیہ مشاعرہ کے نگران تھے۔
وقف بورڈ تلنگانہ کی جانب سے ہر سال عرس کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ کا اہتمام کیاجاتا ہے جس میں شعرا ء اکرام نہایت عقیدت و احترام سے نعت شریف کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ صدر نشین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی وچیف ایگزیکیٹیو آفیسر محمد اسد اللہ کی نگرانی میں عرس شریف کے تما م تقار یب کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔
با کمال و متحرک شخصیت قاضی فاروق عارفی مددگار معتمد وقف بورڈ جو کہ کنوینر مشاعرہ تھے راست نگرانی میں بہترین انتظامات کے ذریعہ مشاعرہ گاہ و شہ نشین کو خوب صورتی سے سجایاگیا تھاجس پر سفید چادریں اور گاؤ تکیے مزیں تھے بعد عشاء اس محفل سعیدیعنی نعتیہ مشاعرہ کا آغاز قراء ت کلام پاک سے سے ہوا۔
سبھی شعرا ء اکرام شہ نشین پرجلوہ افروز تھے اورعقیدت مندوں خواتین و حضرات کی کثیر تعدادمشاعرہ گاہ موجود تھی جس سے داد و تحسین و سبحان اللہ کی صدائیں بلند ہورہی تھی جس میں شعر اکرام صلاح الدین نیر، جلال عارف، نورآفاقی، سردار سلیم، قاضی فاروق عارفی، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، اکبر خان اکبر، انجم برہانی، جامی وجودی، ڈاکٹر خواجہ فرید الدین صادق، لطیف الدین لطیف، ثنا اللہ انصاری وصفی،اسمعیل قیصر،
غیاث حکم اور عظیم عارفی نے خوبصورت کلام پر داد سمیٹی لطیف الدین لطیف نے خوش اسلوبی سے نظامت کے فرائض اداء کئے۔آخر میں کنوینر نعتیہ مشاعرہ قاضی فاروق عارفی نے کہا کہ نعت اردو کی بہترین و بے حد مقبول صنف ہے جس میں سبھی شمع محمدی کے پروانوں نے دلنشینی اور پر کیف ہوکر حصہ لیا جس کے لئے میں اظہار تشکر کرتا ہوں، اس طرح رات 11 بجے یہ نعتیہ مشاعرہ اپنے اختتام کو پہنچا۔