جموں و کشمیر

عوامی تعاون سے ہی نیشنل کانفرنس پھر سُرخ رو ہوئی: فاروق عبداللہ

جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کے بھر پور تعاون اور اشتراک سے ہی نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

سری نگر (یو این آئی) جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کے بھر پور تعاون اور اشتراک سے ہی نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
جھارکھنڈ میں انڈیا بلاک کی حکومت بنے گی: لالوپرساد یادو
فاروق عبداللہ کو ریاستی درجہ کی جلد بحالی کی امید
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
سری نگر کو جموں و کشمیر کا مستقل دارالحکومت بنادیاجائے: انجینئر رشید

انہوں نے کہا کہ پارٹی سے وابستہ ہر ایک وزیر، رکن اسمبلی، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ خود کو دن رات لوگوں کی راحت رسانی کے لئے وقف رکھیں۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے ارکان اسمبلی‘ پارٹی قائدین‘ عہدیداروں‘ کارکنوں اور عام لوگوں کے وفود کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ وہ لوگوں کے ساتھ زمینی سطح پر تال میل رکھیں اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔اُن کا کہنا تھا کہ سخت ترین چیلنجوں اور سازشوں کے باوجود نیشنل کانفرنس نے کامیابی حاصل کی ہے اور اس کا سہرا یہاں کے عوام کا جاتا ہے۔

پارٹی نے ماضی میں بھی بہت سارے چیلنجوں کا سامنا کیا اور ہمیشہ سروخ رو ہوکر اُبھری ہے اور اس بار بھی ہم کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام ایک مشکل ترین اور نازک دور سے گزر ہیں، 6سالہ غیر جمہوری نظام میں لوگوں کے احساسات، جذبات اور اُمنگوں کو روندا گیا۔

ہماری شناخت، انفرادیت اور اجتماعیت کے علاوہ تاریخی اہمیت کو مسخ کرنے میں کوئی کثر باقی نہیں چھوڑی گئی۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ وہ لوگوں کو درپیش مسائل و مشکلات کو اُجاگر کرنے کے علاوہ اُن کے ہر دکھ سکھ میں پیش پیش رہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی ہی طاقت کا سرچشمہ ہے اور سرداری عوامی کا حق ہے اور نیشنل کانفرنس آج بھی اس اصول پر قائم و دائم ہے۔