انٹرٹینمنٹ

سی آئی ڈی میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے دنیش فڈنس چل بسے

دنیش فڈنس کی موت ’ملٹی پل آرگن فیلیئر‘ یعنی جسم کے کلیدی اعضا کے غیرفعال ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ دیانند شیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ’دنیش کو بہت سی پیچیدگیاں تھیں اور انہیں کل رات وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا۔‘

ممبئی: ٹیلی ویژن کے مشہور شو سی آئی ڈی میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار دنیش فڈنس 57 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔   شو میں دیا کا کردار ادا کرنے والے ان کے سی آئی ڈی کے ساتھی اداکار دیانند شیٹی نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ دنیش نے صبح 12 بج کر تین منٹ پر آخری سانس لی۔ اداکار ممبئی کے ٹنگا ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

متعلقہ خبریں
اداکار دلیپ تاہل کو اکسیڈنٹ کیس میں دو ماہ جیل کی سزا
معروف اداکارہ سلوچنا لٹکر کا دیہانت
سعودی شہزادہ منصور بن بدر انتقال کرگئے
نہرو زوالوجیکل پارک کے قدیم ترین کچھوے کی موت
چندرا بابو نائیڈو، کرپشن مقدمات کے جال میں پھنس گئے

دنیش فڈنس کی موت ’ملٹی پل آرگن فیلیئر‘ یعنی جسم کے کلیدی اعضا کے غیرفعال ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ دیانند شیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ ’دنیش کو بہت سی پیچیدگیاں تھیں اور انہیں کل رات وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا تھا۔‘

سی آئی ڈی شو میں انسپکٹر ابھیجیت کا کردار ادا کرنے والے اداکار آدتیہ سریواستو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ انہیں جگر کے مسائل تھے اور اس کا اثر دوسرے اعضاء پر پڑا تھا۔ وہ دو تین دن سے بیمار تھے مگر جانبر نہ ہوسکے۔‘

https://twitter.com/shivayadav87/status/1731989493442625998

اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ دنیش کو اتوار کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا تاہم دیانند شیٹی نے تصدیق کی کہ انہیں دل کا دورہ نہیں پڑا بلکہ جگر کا مسئلہ تھا۔

دنیش فڈنس طویل عرصہ سے چلنے والے ٹی وی شو سی آئی ڈی میں فریڈرکس کا کردار ادا کرنے کے بعد شہرت کی بلندی کو پہنچے۔

سی آئی ڈی شو پہلی بار 1998 میں نشر ہوا اور بیس سال تک سونی ٹی وی پر چلتا رہا۔ دنیش نے مشہور سِٹ کام ’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ میں بھی ایک مختصر کردار ادا کیا اور سپر 30 اور سرفروش جیسی فلموں میں بھی نظر آئے۔

a3w
a3w