دہلی

قومی اتحاد مستحکم ہوگا: آر ایس ایس

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) نے پیر کے دن کہا کہ دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے قومی اتحاد مستحکم ہوگا۔

نئی دہلی: راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) نے پیر کے دن کہا کہ دفعہ 370 پر سپریم کورٹ کے فیصلہ سے قومی اتحاد مستحکم ہوگا۔

متعلقہ خبریں
انڈیا اتحاد دہشت گردی کا حامی اور دستور کا مخالف : اسمرتی ایرانی
کیا قومی یکجہتی کی تشریح بدل گئی؟ منوج کمار
ہمیں پورے ہندو سماج کو منظم کرنا ہوگا: بھاگوت
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
دفعہ 370، کشمیر اسمبلی کے پہلے اجلاس میں قرار داد کی منظوری متوقع

آر ایس ایس کے آل انڈیا پبلسٹی ہیڈ سنیل آمبیکر نے ایک بیان میں کہا کہ آر ایس ایس شروع سے ہی دستور کی دفعہ 370 کی مخالف رہی ہے۔ سپریم کورٹ کا دفعہ 370 کی برخاستگی کو جائز ٹھہرانا‘خوش آئند ہے۔

راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے کئی قراردادیں منظور کی تھیں اور جموں وکشمیر کو خصوصی موقف عطا کرنے والی دفعہ کی برخاستگی کے مطالبہ پر زور دینے کے لئے چلائی گئی تمام تحریکوں میں حصہ لیا تھا۔

آمبیکر نے کہا کہ اس فیصلہ سے قومی اتحاد کو تقویت ملے گی۔ جموں وکشمیر میں دفعہ 370 کی وجہ سے جن لوگوں سے ناانصافی ہورہی تھی انہیں اس فیصلہ سے راحت مل گئی۔