دہلی

ڈاکٹروں کی ملک گیر بھوک ہڑتال

انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے 15اکتوبر کو 24گھنٹوں کی ملک گیر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

نئی دہلی (آئی اے این ایس) انڈین میڈیکل اسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے 15اکتوبر کو 24گھنٹوں کی ملک گیر بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ویڈیو: تلنگانہ میں بی آر ایس ایم ایل اے سمیت کئی پارٹی لیڈران گرفتار
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام
خلیج بنگال میں ہوا کا دباؤ کم ،طوفان میں تبدیل ،کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری
سندیش کھالی میں کیمپ آفس قائم کرنے سی بی آئی کا فیصلہ
فلم دی کیرالا اسٹوری: حکومت مغربی بنگال کے امتناع پرسپریم کورٹ کا حکم التواء

اس نے مغربی بنگال کے ڈاکٹروں کی تائید میں یہ اعلان کیا ہے، جو کولکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج ہاسپٹل میں ایک نوجوان لیڈی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔

یہ اعلان ایسے وقت ہوا جب ہاسپٹل کے جونیر ڈاکٹروں کا مرن برت9ویں دن میں داخل ہوگیا۔ 3 ڈاکٹروں کو دواخانہ میں شریک کروایا جاچکا ہے۔

آئی ایم اے نے ایک بیان میں کہا کہ ملک گیر بھوک ہڑتال کی قیادت آئی ایم اے جونیر ڈاکٹرس نٹ ورک اور میڈیکل اسٹوڈنٹس نٹ ورک کریں گے۔