دہلی

اکتوبر۔نومبر میں ملک گیر ایس آئی آر متوقع

عہدیداروں کے بموجب جاریہ ماہ نئی دہلی میں اسٹیٹ چیف الیکٹورل آفیسرس کی کانفرنس میں الیکشن کمشنرس نے ان سے کہا تھا کہ وہ آئندہ 10 تا15 دن میں ایس آئی آر شروع کرنے کے لئے تیار ہوجائیں لیکن بعد میں یہ تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی۔

نئی دہلی (پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن نے اپنے ریاستی الیکشن عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ ایس آئی آر کیلئے 30 ستمبر تک تیار رہیں۔

اس طرح اس نے اشارہ دیا ہے کہ فہرست رائے دہندگان پر ملک گیر نظرثانی کی مشق اکتوبر۔نومبر میں شروع ہوسکتی ہے۔