حیدرآباد

حمیرہ بیگم کو بغیر کسی کوچنگ کے سرکاری ملازمت حاصل کرنے پر نواب شیوا کمار گوڑ دی مبارکباد

مرحوم محمد خلیل احمد اور حلیمہ بیگم کی 21 سالہ بیٹی حمیرا نے اپنے والد کے انتقال کے بعد ٹیوشن پڑھاتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھی اور ملازمت کے حصول کے لئے سخت محنت کی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے سعیدآباد سے تعلق رکھنے والی حمیرا بیگم نے بغیر کسی کوچنگ کے پہلی کوشش میں ڈی ایس سی 2024 میں سیکنڈری گریڈ ٹیچر کی ملازمت حاصل کی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد، شراب کی فروخت میں سرفہرست
ڈاکٹر مہدی کا محکمہ ثقافتی ورثہ و آثار قدیمہ تلنگانہ کا دورہ، مخطوطات کے تحفظ کے لیے ایران سے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ
شریعت پر عمل سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے: مفتی وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب
ورک ورلڈ آرگنائزیشن فار ریلیجس اینڈ نالج تلنگانہ چیاپٹر کی عوامی خدمت
شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ کا یوم ولادت: جامعہ نظامیہ میں خصوصی جلسہ

مرحوم محمد خلیل احمد اور حلیمہ بیگم کی 21 سالہ بیٹی حمیرا نے اپنے والد کے انتقال کے بعد ٹیوشن پڑھاتے ہوئے اپنی تعلیم جاری رکھی اور ملازمت کے حصول کے لئے سخت محنت کی۔

حمیرا بیگم کی اس کوشش میں چنچل گوڑہ سنٹرل جیل، حیدرآباد کے سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) نواب شیوا کمار گوڑ نے ‘سیو دی گرل چائیلڈ’ تنظیم کے تحت بھرپور تعاون فراہم کیا اور رہنمائی کی۔

ان کی محنت کے نتیجے میں حمیرا نے حیدرآباد میں 36 واں رینک حاصل کیا اور اردو میڈیم کے تحت سیکنڈری گریڈ ٹیچر (ایس جی ٹی) کی ملازمت حاصل کر لی۔

حمیرا نے سپرنٹنڈنٹ محابس نواب شیوا کمار گوڑ سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نواب شیوا کمار گوڑ نے حمیرا بیگم کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

انہوں نے حمیرا کو مفید مشورے بھی دیے۔ اس تقریب میں ڈاکٹر ساجد معراج، ایڈوکیٹ و گورنمنٹ ٹیچر، محمد احمد علی، جیل وارڈر، چنچل گوڑہ سنٹرل جیل، اور سمینہ بازمول، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بھی موجود تھے۔