تلنگانہ
ڈپٹی منیجرایس بی آئی پرتاپ ریڈی تلنگانہ گرامین بینک کے نئے چیئرمین مقرر
اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) میں ڈپٹی جنرل منیجر کے پرتاپ ریڈی کو تلنگانہ گرامین بینک (ٹی جی بی) کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) میں ڈپٹی جنرل منیجر کے پرتاپ ریڈی کو تلنگانہ گرامین بینک (ٹی جی بی) کا نیا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
پرتاپ ریڈی نے تقریباً دو دہائیوں سے اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں مختلف ذمہ داریوں پر خدمات انجام دی ہیں۔
اس سے قبل وہ آندھرا پردیش گرامین وکاس بینک (اے پی جی وی بی) کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے دیہی، شہری اور میٹرو بینک شاخوں میں کئی اہم عہدوں پر کام کیا ہے۔