کرناٹک

گوری لنکیش قتل کیس‘ 3 گواہوں سے جرح

خصوصی استغاثہ نے جرح کی اور وکیل دفاع نے سوالات کیے۔ اس نے کہا کہ وہ گوری لنکیش کو گولی مارنے والے ملزم پرشورام واگھمورے کو 2018میں موقع واردات پر لے گیا تھا۔ واردات کا منظر بھی تخلیق کیا گیا۔

بنگلورو: گوری لنکیش قتل کیس کے سلسلے میں مکوکا کی خصوصی عدالت میں تین دیگر گواہوں سے جرح کی گئی۔ ان گواہوں میں دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔ موقع واردات پر پہنچے انسپکٹر شیواریڈی پر خصوصی استغاثہ نے جرح کی اور وکیل دفاع نے سوالات کیے۔ اس نے کہا کہ وہ گوری لنکیش کو گولی مارنے والے ملزم پرشورام واگھمورے کو 2018میں موقع واردات پر لے گیا تھا۔ واردات کا منظر بھی تخلیق کیا گیا۔