کھیل

نیرج چوپڑا کو ڈائمنڈ لیگ لوزانے مرحلہ میں سرفہرست مقام

نیرج نے گزشتہ سال اگست میں بھی ڈائمنڈ لیگ کے لوزانے مرحلے ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے ستمبر میں ہوئے فائنل میں ٹاپ پر رہ کر خطاب جیتا تھا۔

لوزانے: ٹوکیو اولمپک چمپئن نیرج چوپڑا نے اپنی عمدہ فارم کو جاری رکھتے ہوئے ڈائمنڈ لیگ کے لوزانے مرحلے میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔

متعلقہ خبریں
ارشد ندیم کو سخت محنت کا پھل ملا: نیرج چوپڑا

چوٹ سے واپسی کرتے ہوئے، نیرج نے جمعہ کی رات جیولین تھرو ایونٹ میں 87.66 میٹرکی بہترین کوشش کے ساتھ اس سیزن میں اپنی مسلسل دوسری جیت درج کی۔ دفاعی ڈائمنڈ لیگ چیمپئن نیرج نے اس سے قبل دوحہ مرحلے میں 88.67 میٹرکی بہترین کوشش کے ساتھ پہلا مقام حاصل کیا تھا۔

نیرج نے گزشتہ ماہ ٹریننگ کے دوران پٹھوں میں کھینچاؤ کی وجہ سے تھری ٹاپ ایونٹس میں حصہ نہیں لیاتھا۔ انہوں نے لوزانے میں فاؤل کے ساتھ شروعات کی اور اپنی دوسری و تیسری کوشش میں 83.52 اور 85.04 میٹر کی تھرو کی۔

ان کی چوتھی کوشش بھی فاؤل رہی لیکن پانچویں کوشش میں نیرج نے 87.66 میٹر کا فاتح تھرو پھینکا۔ ان کا چھٹا اور آخری تھرو 84.15 میٹر تھا۔ جرمنی کے جولین ویبر 87.03 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ جمہوریہ چیک کے جیکب واڈلیچ 86.13 میٹر کی بہترین کوشش کے ساتھ تیسرا مقام حاصل کیا۔

نیرج نے گزشتہ سال اگست میں بھی ڈائمنڈ لیگ کے لوزانے مرحلے ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی، جس کے بعد انہوں نے ستمبر میں ہوئے فائنل میں ٹاپ پر رہ کر خطاب جیتا تھا۔