دہلی

نیٹ تنازعہ، سی بی آئی تحقیقات سے سپریم کورٹ کا انکار

سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ نیٹ (یوجی) 2024 امتحان کے پرچہ کے افشاء اور دیگر بے قاعدگیوں کے الزام کی سی بی آئی تحقیقات کا کوئی بھی حکم فریق ِ ثانی کے موقف کی سماعت کے بغیر نہیں دے گی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے جمعہ کے دن کہا کہ وہ نیٹ (یوجی) 2024 امتحان کے پرچہ کے افشاء اور دیگر بے قاعدگیوں کے الزام کی سی بی آئی تحقیقات کا کوئی بھی حکم فریق ِ ثانی کے موقف کی سماعت کے بغیر نہیں دے گی۔

متعلقہ خبریں
کالیشورم پروجیکٹ، ناقص تعمیرات پر سی بی آئی تحقیقات متوقع: سابق ڈائرکٹر ناگیشو رراؤ
نیٹ-یوجی-2024 میں بے ضابطگیوں کی سی بی آئی انکوائری ہونی چاہئے: اے بی وی پی
دہلی میں شیومندر کا انہدام روکنے سے سپریم کورٹ کا انکار
نیٹ امتحان، امیدواروں کے رعایتی نشانات منسوخ، متاثرہ طلبہ کے لئے دوبارہ امتحان (تفصیلی خبر)
اسٹاک مارکٹ کے گرنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں پہنچ گیا

جسٹس وکرم ناتھ کی بنچ نے وکیل سے جو معاملہ کی لازمی سی بی آئی تحقیقات کی گزارش کررہا تھا‘ کہا کہ درخواست پر غور کیا گیا۔ ہم ایکس پارٹی آرڈر نہیں دیں گے۔ کونسی سی بی آئی تحقیقات؟ کیا آج فریق ِ ثانی کا موقف سنے بغیر سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا جاسکتا ہے؟ کیا آپ یہی چاہتے ہیں؟۔

بنچ نے کہا کہ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے)‘ سی بی آئی/ایس آئی ٹی تحقیقات کے لئے داخل تازہ درخواستوں کا جواب دے سکتی ہے۔ بنچ نے یہ درخواست بھی مسترد کردی کہ بہار پولیس سے اگلی تاریخ ِ سماعت سے قبل مبینہ پیپر لیک تحقیقات کی اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کو کہا جائے۔

بنچ نے کہا کہ تم نے اپنی درخواستوں میں سارے الزامات عائد کردیئے۔ ہم نے این ٹی اے کو جواب داخل کرنے کے لئے 2 ہفتوں کا وقت دیا ہے۔ وہ جواب داخل کرے گی۔ درخواستوں کی سماعت 8 جولائی کو ہونے والی ہے۔ درخواست گزاروں نے امتحان کی منسوخی پر زور دیا ہے۔

سپریم کورٹ بارہا انکار کرچکی ہے کہ میڈیکل کونسلنگ پر روک نہیں لگے گی۔ جمعرات کے دن جاری احکام میں سپریم کورٹ نے این ٹی اے کے یہ کہنے کے بعد گریس مارکس کا مسئلہ ختم کردینے کا فیصلہ کیا کہ 1563 امیدواروں کو دیئے گئے گریس مارکس واپس لے لئے جائیں گے۔

ان امیدواروں کو اختیار دیا جائے گا کہ وہ یا تو 23جون کو دوبارہ امتحان لکھیں یا گریس مارکس کے بغیر حاصل ہونے والے نشانات پر اکتفا کریں۔ سپریم کورٹ نے این ٹی اے کے اس موقف کا نوٹ لیا کہ کونسلنگ شیڈول کے مطابق ہوگی اور 1563 امیدواروں کو دوبارہ ٹسٹ کا جو آپشن دیا گیا ہے اس کا نتیجہ 30 جون کو جاری کردیا جائے گا۔

a3w
a3w