دہلی

نیٹ۔یوجی تنازعہ، سپریم کورٹ میں کل سماعت

سپریم کورٹ پیر کے دن کئی درخواستوں کی سماعت کرے گی، جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیٹ یو جی2024ء امتحان میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں اور اِس امتحان کو رد کردینے کی گزارش کی گئی۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ پیر کے دن کئی درخواستوں کی سماعت کرے گی، جن میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ نیٹ یو جی2024ء امتحان میں بے قاعدگیاں ہوئی ہیں اور اِس امتحان کو رد کردینے کی گزارش کی گئی۔

متعلقہ خبریں
مسلمان شخص کی ہوٹل میں بین الاقوامی معیار کی صفائی، سپریم کورٹ میں مقدمہ کے دوران انکشاف
نیٹ یوجی تنازعہ، این ٹی اے کی تازہ درخواستوں پر کل سماعت
مسلم خواتین کے لئے نان و نفقہ سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل ستائش: نائب صدر جمہوریہ
نیٹ یوجی کونسلنگ ملتوی
سپریم کورٹ نے مقدمے کی سماعت میں 4 سال کی تاخیر پر این آئی اے کی سرزنش کی

سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ 22جولائی کو معاملہ کی سماعت کرے گی۔

پچھلی سماعت میں بنچ نے جس میں جسٹس جے بی پاڑدی والا اور جسٹس منوج مشرا بھی شامل ہیں، بہار پولیس اور اس کے شعبہ معاشی جرائم (ای او یو) سے نیٹ پرچہ سوالات افشاء کے سلسلہ میں رپورٹ مانگی تھی۔

سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے جو مرکز کے دوسرے سب سے بڑے قانونی عہدیدار ہیں، کہا تھا کہ وہ یہ رپورٹ ریکارڈ پر لائیں گے۔ نیٹ پیپر لیک کیس 5مئی کو پٹنہ پولیس نے بے نقاب کیا تھا۔ اسی دن امتحان منعقد ہوا تھا۔ شہر کے شاستری نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔

بعد ازاں کیس بہار پولیس کے شعبہ معاشی جرائم کو منتقل ہوا تھا۔ 23جون کو مرکز نے تحقیقات سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کو سوپنے کا فیصلہ کیا تھا۔

22جولائی کو سماعت کی تاریخ دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے این ٹی اے سے کہا تھا کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر مرکز وار نتائج جاری کرے۔

a3w
a3w