دہلی

نیٹ یوجی امتحان کے نظرثانی شدہ نتائج جاری، ٹاپرس کی تعداد 61 سے گھٹ کر 17 ہوگئی

نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے 26 جولائی کو متنازعہ میڈیکل انٹرنس امتحان نیٹ۔ یوجی کے قطعی نتائج کا اعلان کیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

نئی دہلی: نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے 26 جولائی کو متنازعہ میڈیکل انٹرنس امتحان نیٹ۔ یوجی کے قطعی نتائج کا اعلان کیا۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔

آج جاری کئے گئے نتائج میں 17 طلبہ نے ٹاپ رینک حاصل کیا جبکہ قبل ازیں 61 طلبہ کو ٹاپ رینک حاصل ہوا تھا۔ سپریم کورٹ کی ہدایات پر فزکس کے سوالات کے نشانات کا حساب کرتے ہوئے نتائج کا اعلان کیا گیا۔

این ٹی اے نے کہا تھا کہ ان میں 2 جواب صحیح ہیں۔ قبل ازیں ٹاپر قرار دیئے گئے 67 امیدواروں کے منجملہ 44 نے فزکس کے دونوں مخصوص سوالات کے لئے دیئے گئے نشانات کی وجہ سے ٹاپر کا رینک حاصل کیا تھا۔

بعدازاں ایجنسی نے چند امتحانی مراکز میں وقت کے نقصان کی تلافی کے لئے 6 امیدواروں کو دیئے گئے رعایتی نشانات سے دستبرداری اختیار کی تھی جس کے نتیجہ میں ٹاپرس کی تعداد گھٹ کر 61 ہوگئی تھی۔

اعلیٰ ترین 100 رینک حاصل کرنے والوں میں 17 امیدواروں کو مکمل اسکور 720 حاصل ہوا، 6 کو 716 نشانات ملے جبکہ 77 امیدواروں نے 715 نشانات حاصل کئے۔

نیٹ یوجی 2024 کے ناکام امیدواروں کو ایک بڑا دھکا پہنچاتے ہوئے سپریم کورٹ نے منگل کے روز اِن درخواستوں کو خارج کردیا تھا جن کے ذریعہ متنازعہ امتحان کی منسوخی اور دوبارہ انعقاد کی گزارش کی گئی تھی۔

سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پرچہ سوالات کا منظم افشاء ہوا تھا۔ یہ فیصلہ این ڈی اے حکومت اور نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کے لئے سود مند ثابت ہوا۔ جن پر کڑی تنقیدیں کی جارہی تھیں اور جن کے خلاف سڑکوں اور پارکوں میں احتجاج کیا جارہا تھا۔

a3w
a3w