مشرق وسطیٰ

نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے بغرض علاج متحدہ عرب امارات جانے کے منتظر 150 بچوں کے غزّہ سےاخراج پر پابندی لگا دی ہے۔

تل ابیب: اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے بغرض علاج متحدہ عرب امارات جانے کے منتظر 150 بچوں کے غزّہ سےاخراج پر پابندی لگا دی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
حماس کی شرائط منظور نہیں: نتن یاہو
نتن یاہو کے ماتھے پر ایسی سیاہی ملی گئی ہے جو کبھی دھْل نہیں سکے گی: اردغان
اسرائیل میں ہزاروں شہری نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے

اسرائیل سرکاری ٹیلی ویژن چینل کے اے این کے مطابق آج تقریباً 150 بچوں کا علاج کی غرض سے اور براستہ اسرائیل متحدہ عرب امارات سفر متوقع تھا لیکن مجدل شمس پر حملے کے بعد نیتن یاہو نے بچوں کا غزّہ سے انخلاء ملتوی کر دیا ہے۔

خبر میں نیتن یاہو کے فیصلے اور مجدل شمس حملے کے باہمی ربط اور بچوں کے غزّہ سے اخراج کی نئی تاریخ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھی موضوع کے بارے میں بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ 27 جولائی کو اسرائیل کے زیرِ قبضہ گولان پہاڑیوں پر واقع دروزی شہر ‘مجدل شمس’ کے فٹبال گراونڈ پر کئے گئے راکٹ حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حملے کے بعد اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان تناو میں مزید اضافہ ہو گیا تھا۔

حملے کے بعد اسرائیل سکیورٹی کابینہ نے وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوآف گالانٹ کو حزب اللہ پر جوابی حملے کے وقت اور نوعیت کے تعین کا فریضہ سونپا تھا۔

a3w
a3w