حیدرآباد

حیدرآباد میں ریوپارٹی پر پولیس کا چھاپہ، پروڈیوسر کے بشمول بیشتر افراد پکڑے گئے

شہرحیدرآباد کے مادھاپور علاقہ میں پولیس نے ریوپارٹی پر چھاپہ مارا جو ایک اپارٹمنٹ میں جاری تھی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے مادھاپور علاقہ میں پولیس نے ریوپارٹی پر چھاپہ مارا جو ایک اپارٹمنٹ میں جاری تھی۔

متعلقہ خبریں
جعلی جنرل انشورنس پالیسی کا ریاکٹ بے نقاب، 3 ملزمین گرفتار
غزوہ بدر کی اہمیت: مولانا صابر پاشاہ نے اہل اسلام کو جرات و عزم کی نصیحت کی
حیدرآباد جاپان فیسٹیول کاآغاز
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

پولیس نے اس سلسلہ میں ایک فلم پروڈیوسر اور بیشتر دیگر افرادبشمول خواتین کو پکڑلیا۔پولیس نے ان کے قبضہ سے منشیات کے ساتھ ساتھ شراب کی بوتلیں بھی ضبط کیں۔

ان تمام کو پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

پولیس کو پتہ چلا کہ ریو پارٹی کا اہتمام پروڈیوسر وینکٹ نے کیا تھا۔ گوا سے منشیات لائی گئی تھیں۔

نارکوٹکس بیورو 3 ماہ سے وینکٹ کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے تھا۔اس کے ڈرگ مافیا کے ساتھ روابط کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ معلوم ہوا کہ وہ منشیات کے لیے واٹس ایپ پر چیٹنگ کر رہا تھا۔