امریکہ و کینیڈا

نتن یاہو جھوٹا اور برا آدمی ہے:بائیڈن

اسرائیل کی جانب سے مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد رفح پر زمینی حملے کے بعد جو بائیڈن کو نتن یاہو کو اپنے اندرونی حلقوں سے بات چیت کے دوران نا زیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تھا۔

واشنگٹن:دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامن نتن یاہو پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے اور ان کا حوالہ دیتے ہوئے نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔امریکی صحافی باب ووڈورڈ کی آنے والی کتاب ”وار“میں بائیڈن اور نتن یاہو کے درمیان حالیہ مہینوں میں ہونے والی ملاقاتوں اور پس پردہ ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔کتاب میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن اور نتن یاہو کے درمیان تعلقات اس موسم بہار میں کافی کشیدہ ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا

 اپریل میں ایک فون کال میں بائیڈن نے مبینہ طور پر نتن یاہو سے غزہ  پٹی سے متعلق ان کی حکمت عملی کے بارے میں پوچھا تھا اور اسرائیلی وزیر اعظم نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ انہیں رفح پر زمینی حملہ کرنا چاہیے۔اس کے جواب میں بائیڈن کا کہنا تھا کہ بی بی آپ کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔

اسرائیل کی جانب سے مصر کے ساتھ غزہ کی سرحد رفح پر زمینی حملے کے بعد جو بائیڈن کو نتن یاہو کو اپنے اندرونی حلقوں سے بات چیت کے دوران نا زیبا الفاظ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تھا۔اس کتاب میں بائیڈن کے حوالہ سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ نتن یاہو کو ”جھوٹا اور برا آدمی“ قرار دیتے ہیں۔