مشرق وسطیٰ

نیتین یاہو جنگ بندی کے معاہدہ میں تاخیر چاہتے ہیں: حماس

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو روک رہی ہے اور اسرائیل نے اپنی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

غزہ: حماس تحریک کے رکن عزت الرشق نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے امریکی جنگ بندی کی تجویز میں نئی شرائط اور مطالبات شامل کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں
غزہ کو 3 حصوں میں تقسیم کرکے شمالی حصہ اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ
اردن میں ایک میزائل گرا
نیتن یاہو نے 150 بیمار اور زخمی بچوں کے غزّہ سے اخراج پر پابندی لگا دی
غزہ میں جو دیکھا اس پر چپ نہیں رہ سکتے، امریکی ڈاکٹرز کا اہم اقدام
نیتن یاہو نے کم وسائل میں بھی لڑنے کا اعلان کیا

عزت الرشق نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نیتن یاہو ایک بار پھر کسی معاہدے تک پہنچنے سے روکنے، تاخیر کرنے اور بچنے کی حکمت عملی کی طرف لوٹ آئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی خفیہ سروس موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا غزہ کی پٹی کی صورتحال کو حل کرنے کے لیے روم میں ہونے والے اجلاس کے بعد واپس اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

دریں اثنا ،اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اہم مسائل پر مذاکرات آنے والے دنوں میں جاری رہیں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے بھی کہا ہے کہ حماس غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کو روک رہی ہے اور اسرائیل نے اپنی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

اسرائیل اصل تجویز کے اصولوں پر عمل پیرا ہے جس میں یرغمالیوں کی ممکنہ بڑی تعداد کو رہا کرنا، اسرائیل کا غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی گزرگاہ کو کنٹرول کرنا اور ہتھیاروں اور فلسطینی عسکریت پسندوں کو شمالی غزہ کی پٹی کی طرف واپس جانے سے روکنا شامل ہے۔

a3w
a3w