سوشیل میڈیاکرناٹک

کھیت میں داخل ہونے پردلت خاتون کی چپلوں سے پٹائی ‘ویڈیو وائرل

ویڈیو میں ایک شخص ایک دلت خاتون کو چپلوں سے پیٹتا نظر آرہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو چپلوں سے اس لیے پیٹا گیا کیو ں کہ اس کی گائے ملزم کے کھیت میں گھس گئی تھی او راس کی فصل کو نقصان پہنچا دیا تھا۔

بنگلورو: کوپل ضلع میں ایک دلت خاتون پر غیرانسانی ظلم کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ کسی اونچی ذات کے فرد کے کھیت میں گھسی گائے کو خاتون جب واپس لانے پہنچی اسے ملزم نے چپلوں سے پیٹا۔ اس کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

متعلقہ خبریں
ناجائز تعلقات کے شبہ پر بیوہ کو درخت سے باندھ کر مارپیٹ
کنگنا رناوت نے 2سال بعد ورک آؤٹ شروع کیا ، ویڈیو وائرل
دہلی میں دو گوشت فروشوں کو زدوکوب اور ہلاک کرنے کی دھمکی
لڑکی کا برہنہ ویڈیو تیار کرنے پر کوچنگ انسٹیٹیوٹ کے مالک کے خلاف کیس درج
آئی اے ایس آفیسر کو یرغمال بنالیاگیا

ویڈیو میں ایک شخص ایک دلت خاتون کو چپلوں سے پیٹتا نظر آرہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو چپلوں سے اس لیے پیٹا گیا کیو ں کہ اس کی گائے ملزم کے کھیت میں گھس گئی تھی او راس کی فصل کو نقصان پہنچا دیا تھا۔

https://twitter.com/ambedkariteIND/status/1623534807748870144

جس میں ایک شخص ایک دلت خاتون کو چپلوں سے پیٹتا نظر آرہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خاتون کو چپلوں سے اس لیے پیٹا گیا کیو ں کہ اس کی گائے ملزم کے کھیت میں گھس گئی تھی او راس کی فصل کو نقصان پہنچا دیا تھا۔ جبکہ ملزم نے گائے اپنے کھیت میں ہی باندھ کر رکھی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ کوپل ضلع کے کنک گیری تعلقہ کے را پورہ گاؤں کا ہے۔ ذرائع کے مطابق خاتون کو پیٹ کر کھمبے سے باندھ دیا گیا۔ بعد میں  پولیس نے آکر خاتون کو چھڑایا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف پولیس نے ایس سی/ایس ٹی قانون کے تحت کیس درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔ حملے کا ویڈیو وائرل ہونے پر دلت طبقہ کی تنظیمیں ملزم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہی ہیں۔

 واضح رہے کہ جنوبی ہند سے مسلسل ایسے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ گزشتہ دنوں ایک واقعہ میں دلتوں کے پینے کے پانی میں فضلہ ملانے کا معاملہ سامنے آیا تھا۔