دہلی
نیٹ یو جی، سپریم کورٹ نے آئی آئی ٹی دہلی سے ایک سوال کا درست جواب مانگا
سپریم کورٹ نے پیر کے دن ڈائرکٹر آئی آئی ٹی دہلی سے کہا کہ وہ 3ماہرین کی ایک کمیٹی بنائے جو نیٹ یوجی2024ء امتحان کے ایک مخصوص سوال کا درست جواب بتائے۔
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے پیر کے دن ڈائرکٹر آئی آئی ٹی دہلی سے کہا کہ وہ 3ماہرین کی ایک کمیٹی بنائے جو نیٹ یوجی2024ء امتحان کے ایک مخصوص سوال کا درست جواب بتائے۔
رپورٹ منگل کی دوپہر تک داخل کردی جائے۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بعض امیدواروں کی اِس بات کا نوٹ لیا کہ atomسے متعلق سوال کے دو درست جواب تھے۔
بعض امیدواروں کو 2میں سے ایک درست جواب دینے پر 4نشانات ملے۔
درخواست گزاروں نے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ سے کہا کہ اس کا قابل لحاظ اثر کامیاب امیدواروں کی فائنل میرٹ لسٹ پر پڑا۔ بنچ منگل کے دن پھر سماعت کرے گی۔