دہلی

منیش سسوڈیہ کے خلاف سی بی آئی کا نیا کیس

سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن (سی بی آئی) نے آج بتایا کہ جاسوسی معاملہ میں جس کا تعلق حکمراں عام آدمی پارٹی کے مبینہ فیڈ بیاک یونٹ (ایف بی یو) سے ہے۔

نئی دہلی: سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن (سی بی آئی) نے آج بتایا کہ جاسوسی معاملہ میں جس کا تعلق حکمراں عام آدمی پارٹی کے مبینہ فیڈ بیاک یونٹ (ایف بی یو) سے ہے‘ دہلی کے سابق ڈپٹی چیف منسٹر منیش سسوڈیہ کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
مودی کو کجریوال کو جیل میں ڈالنے پر معافی مانگنی چاہئے:عام آدمی پارٹی
شراب پالیسی کیس: کجریوال، سسوڈیا اور کویتا کی عدالتی تحویل میں توسیع
سپریم کورٹ جج نے سسوڈیا کی درخواست کی سماعت سے علیحدگی اختیار کرلی
منیش سیسوڈیا کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع
منیش سسوڈیہ کی درخواست عبوری ضمانت پر ایجنسیوں کو نوٹس

یہ ایف آئی آر 14 مارچ کو ان کے اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف انسدادِ رشوت ستانی قانون کے تحت درج کی گئی تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ انہیں اس ضمن میں لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی)کے دفتر سے شکایت موصول ہوئی تھی۔

بعدازاں ایک ابتدائی انکوائری درج کی گئی تھی۔ فیڈبیاک یونٹ کی تشکیل 29 ستمبر 2015 کو ایک کابینی فیصلہ کے ذریعہ دی گئی تھی۔ چیف منسٹر دہلی نے اسے منظوری دی تھی۔