تلنگانہ
تلنگانہ حکومت کے نئے چیف سکریٹری نے گورنر سے ملاقات کی
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سنجے جاجو ریاست کی ہمہ جہت ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے پوری لگن اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے۔
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت کے نئے چیف سکریٹری سنجے جاجو نے جمعہ کے روز ریاست کے گورنر شیو پرتاپ شکلا سے ملاقات کی۔
گورنر نے سنجے جاجو کو تلنگانہ حکومت کے چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ سنجے جاجو ریاست کی ہمہ جہت ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر طرزِ حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے پوری لگن اور ذمہ داری کے ساتھ کام کریں گے۔
ملاقات کے دوران گورنر اور چیف سکریٹری کے درمیان ریاستی انتظامیہ سے متعلق مختلف امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔