انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا پوسٹر ریلیز

فلم جوان کے نئے پوسٹر میں شاہ رخ خان ہاتھ میں بندوق لئے منہ میں سگار سلگاتے نظر آ رہے ہیں اس نئے پوسٹر میں شاہ رخ نے جینز کے ساتھ سیاہ چمڑے کی جیکٹ اور بلیک ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پس منظر میں چاروں طرف دھواں پھیلا ہوا ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘جوان’ کا نیا پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے ہدایتکار ایٹلی کی فلم ‘جوان’ میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں ہیں فلم جوان کے پہلے پوسٹر میں شاہ رخ خان خون میں لت پت اور پورے چہرے پر پٹی باندھے ہوئے نظر آئے تھے۔

متعلقہ خبریں
’ہارر فلمیں‘ بالی ووڈ کا ایک بڑا حصہ سمجھی جاتی رہی ہیں
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کا فرسٹ لک ریلیز
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
شاہ رخ خان نے ریاض میں’جوائے ایوارڈز 2026‘ کو پہلے سے کہیں زیادہ خوبصورت قرار دیا

 فلم جوان کے نئے پوسٹر میں شاہ رخ خان ہاتھ میں بندوق لئے منہ میں سگار سلگاتے نظر آ رہے ہیں اس نئے پوسٹر میں شاہ رخ نے جینز کے ساتھ سیاہ چمڑے کی جیکٹ اور بلیک ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پس منظر میں چاروں طرف دھواں پھیلا ہوا ہے۔

فلم جوان میں دیپیکا پڈوکون ایک مختصر کردار میں ہیں جبکہ جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا مرکزی کردار میں ہیں۔فلم جوان 02 جون 2023 کو ریلیز ہوگی ہے۔