حیدرآباد

سکندرآباد تا گوا نئی ٹرین کو کشن ریڈی نے جھنڈی دکھائی

سکندرآباد سے گوا جانے والے سیاحوں کے لیے ایک نئی ٹرین دستیاب کروائی گئی ہے۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر اس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

حیدرآباد (یو این آئی) سکندرآباد سے گوا جانے والے سیاحوں کے لیے ایک نئی ٹرین دستیاب کروائی گئی ہے۔ مرکزی وزیر کشن ریڈی نے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر اس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

متعلقہ خبریں
ہر ووٹر کو حق رائے دہی سے استفادہ کرنے کشن ریڈی کا مشورہ
پریڈ گراؤنڈ پر کائٹ و سوئٹ فیسٹول کا آغاز (ویڈیو)
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
پرامن سماج کی تشکیل کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری: ریونت ریڈی
کشن ریڈی، مرکز سے فنڈس لانے میں ناکام

اس ماہ کی 9تاریخ کو سکندرآباد سے اور 10تاریخ کو واسکو ڈا گاما سے ٹرین کی باقاعدہ خدمات شروع ہوں گی۔ سکندرآباد۔واسکوڈاگاما (17039)ٹرین ہر بدھ اور جمعہ کو چلائے گی۔

واسکوڈی گاما۔ سکندرآباد (17040)ٹرین ہر جمعرات اور ہفتہ کو روانہ ہوگی۔ فی الحال سکندرآباد۔ واسکوڈی گاما کے درمیان باقاعدہ سروس (17603)ہے۔

یہ منگل، بدھ، جمعہ اور اتوار کو چلائی جاتی ہے۔ حیدرآباد سے واسکو ڈی گاما کیلئے ایک اور ٹرین (17021) ہے لیکن یہ ہفتے میں صرف ایک دن چلائی جاتی ہے۔

اس میں بھی ٹکٹ ملنا بہت مشکل ہے۔ اس پس منظر میں نئی ٹرین سیاحوں کے سفری مواقع میں اضافہ کرے گی۔اس میں اضافی نشستیں دستیاب ہوں گی۔