دہلی

راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ غلط: جئے رام رمیش

جے رام رمیش نے یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ ’’سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر غلط اور ناقابل قبول ہے۔ کانگریس پارٹی واضح طور پر اس پر تنقید کرتی ہے اور اسے مکمل طور پر غلط مانتی ہے۔‘‘

نئی دہلی: کانگریس نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے غلط قرار دیا اور کہا کہ یہ پوری طرح سے ناقابل قبول ہے۔

کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے یہاں جاری ایک بیان میں کہاکہ ’’سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قاتلوں کو رہا کرنے کا سپریم کورٹ کا فیصلہ مکمل طور پر غلط اور ناقابل قبول ہے۔ کانگریس پارٹی واضح طور پر اس پر تنقید کرتی ہے اور اسے مکمل طور پر غلط مانتی ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ دیتے ہوئے عدالت نے ملک کے جذبات کا خیال نہیں رکھا۔ انہوں نے کہاکہ "سب سے بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ عدالت نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے اس معاملے پر ملک کی روح کے مطابق کام نہیں کیاہے۔‘‘

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کے قتل کیس میں مجرمین – نلنی سری ہرن اور پی روی چندرن کو جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔