انٹرٹینمنٹ

سندھیا تھیٹر واقعہ کا نیا موڑ، اداکارالوارجن کی مداحوں سے خاص اپیل

الو ارجن نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ دنوں سے فیک آئی ڈی اور جعلی پروفائلز کے ذریعے پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو منفی پوسٹ کرنے والوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

حیدرآباد: مشہور اداکار الو ارجن نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے مداحوں سے ایک اہم اپیل کی ہے۔ انہوں نے اپنے فینز سے کہا ہے کہ وہ اپنی رائے ذمہ داری کے ساتھ پیش کریں اور کسی بھی شخص کو ذاتی طور پر نشانہ بناتے ہوئے پوسٹ کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں
الو ارجن کی فلم ’پشپا 2: دی رول‘ 5 دسمبر کو ریلیز ہوگی
طلاق کی خبریں! ایشوریا کی بیٹی کے ہمراہ انڈیا واپسی کے بعد امیتابھ کی ٹوئٹ وائرل
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے

 الو ارجن نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ دنوں سے فیک آئی ڈی اور جعلی پروفائلز کے ذریعے پوسٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو منفی پوسٹ کرنے والوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

سندھیا تھیٹر معاملہ ایک نئے موڑ پر پہنچ گیا ہے۔ اسمبلی کے دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی نے الو ارجن پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک ماں کی موت کے باوجود الو ارجن نے گاڑی کے چھت پر کھڑے ہو کر ہاتھ ہلاتے ہوئے اپنی تقریب جاری رکھی۔

تاہم، الو ارجن نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ بغیر پولیس کی اجازت کے تھیٹر نہیں گئے اور ان کے خلاف روڈ شو یا ریلی منعقد کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ الو ارجن نے کہا کہ ان کے کردار پر کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

الو ارجن نے تھیٹر میں پیش آنے والے واقعے کو افسوسناک قرار دیا اور متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے زیر علاج بچے، شری تیج، کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی امیج کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے۔