تلنگانہ

کانگریس امیدواروں کی دوسری فہرست کے بارے میں تجسس برقرار

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے پہلے ہی جارحانہ مہم شروع کردی اور اس مہم میں مزید شدت پیدا کردی گئی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے پہلے ہی جارحانہ مہم شروع کردی اور اس مہم میں مزید شدت پیدا کردی گئی ہے۔

کانگریس قائدین پہلے ہی بس یاترا میں شامل ہیں۔ دوسری طرف کانگریس امیدواروں کی دوسری فہرست کے بارے میں تجسس پایاجارہا ہے۔

دسہرہ تہوار کے بعد کانگریس کی دوسری فہرست کی اجرائی کا امکان ہے۔

آئندہ ماہ منعقد شدنی اسمبلی الیکشن کے سلسلہ میں کانگریس نے 55 امیدواروں کے ناموں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کردی گئی ہے اور 64 امیدواروں کی دوسری فہرست تاحال جاری نہیں کی گئی۔

بتایاجاتا ہے کہ دوسری فہرست دسہرہ تہوار کے بعد ہی جاری کی جائے گی۔ کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کا اجلاس شیڈول کے مطابق 25 یا 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

تلنگانہ کانگریس کی اسکریننگ کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضروری پڑنے پر کانگریس قیادت امیدواروں سے بات کرے گی۔