شمالی بھارت

رام نومی جلوس پر سنگباری

گجرات کے وڈودرہ شہر میں آج فتح پور علاقہ میں رام نومی جلوس پر سنگباری کی گئی۔ بعض گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور جلوس پرامن طورپر گزرگیا۔

وڈودرہ: گجرات کے وڈودرہ شہر میں آج فتح پور علاقہ میں رام نومی جلوس پر سنگباری کی گئی۔ بعض گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور جلوس پرامن طورپر گزرگیا۔

متعلقہ خبریں
وڈودرہ میں ہندوؤں کاغلبہ جتانے شوبھا یاتراؤں کا انعقاد

پولیس کی حفاظت میں پہلے سے طئے شدہ راستہ پر جلوس نکالا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس یشپال جگنیا نے یہ بات بتائی۔ یشپال جگنیا اور دیگر سینئر عہدیدار اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے واقعہ پر پہنچ گئے۔

ایک مقامی بجرنگ دل لیڈر نے الزام عائد کیا کہ یہ علم ہونے کے باوجود کہ ماضی میں ایسے واقعات پیش آچکے ہیں‘ جلوس کے اطراف و اکناف پولیس موجود نہیں تھی جو ہر سال اسی راستہ سے نکالا جاتا ہے۔

جگنیا نے دعویٰ کیا کہ جمعرات کو شہر میں نکالے گئے ہر جلوس کو پولیس تحفظ فراہم کیا گیا۔ صورتِ حال قابو میں ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جلوس ایک مسجد کے قریب پہنچا اور وہاں لوگ جمع ہونے شروع ہوگئے۔

یہ کوئی فرقہ وارانہ فساد نہیں۔ ہم نے ہجوم کو منتشر کردیا اور جلوس بھی اپنے راستہ پر آگے بڑھ گیا۔ شہر میں ایسے تمام جلوسوں کو پولیس تحفظ فراہم کیا گیا۔