امریکہ و کینیڈا

9/11 حملوں کو 21 سال بیت گئے

9/11 حملوں کو اکیس برس بیت گئے، گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں امریکہ کے شہر نیویارک میں دہشت گردی کی وہ کارروائی ہوئی تھی جس نے دنیا کا منظر نامہ بدل کر رکھ دیا۔

نیویارک: 9/11 حملوں کو اکیس برس بیت گئے، گیارہ ستمبر دو ہزار ایک میں امریکہ کے شہر نیویارک میں دہشت گردی کی وہ کارروائی ہوئی تھی جس نے دنیا کا منظر نامہ بدل کر رکھ دیا۔

گیارہ ستمبر دو ہزار ایک وہ منگل کا دن تھا جب خودکش حملہ اوروں نے چار امریکی مسافر بردار طیارے اغوا کر کے انہیں نیویارک اور واشنگٹن میں اہم عمارتوں سے ٹکرانے کے منصوبے پر عمل کیا۔

تین طیارے مقررہ اہداف تک پہنچنے میں کامیاب رہے، جب کہ ایک ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ ان حملوں میں تین ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس واقعے کو نائن الیون حملوں کے نام سے یاد کیا جاتا ہے اور یہ حملے نہ صرف امریکیوں بلکہ پوری دنیا کے لیے اکیسویں صدی کے اذیت ناک ترین واقعات میں ایک قرار دیے جاتے ہیں۔